• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا انڈیا باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا پہلا روز، ویرات کوہلی سخت تنقید کی زد میں

تصویر بشکریہ، انٹرنیشنل میڈیا
تصویر بشکریہ، انٹرنیشنل میڈیا

ویرات کوہلی کو ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے 19 سالہ آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس سے الجھنا مہنگا پڑ گیا۔

سیم کونسٹاس نے بھارتی بولر جسپریت بمرا کے خلاف غیر معمولی شاٹس کھیلے۔

نوجوان سیم کونسٹاس کے اعتماد اور توجہ ہٹانے کے لیے ویرات کوہلی نے جملے کسنے شروع کر دیے۔

ویرات کوہلی نے تلخ جملے کہے اور پچ پر نوجوان بیٹر سے ٹکرائے۔

اوور کے وقفے کے دوران پچ کی سائیڈ پر بیٹرز ٹکرائے اور کوہلی مڑ کر واپس آکر نوجوان بیٹر کو چیلنج کرنے لگے۔

پہلے عثمان خواجہ نے اپنی مسکراہٹ اور کوہلی کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر معاملہ کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

میچ آفیشلز نے بھی مداخلت کر کے معاملے کو ٹھنڈا کیا۔

کوہلی کے الجھنے باوجود سیم کونسٹاس اعتماد کے ساتھ کھیلے اور 52 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی۔

سیم کونسٹاس 65 گیندوں پر 60 رنز بنا کر رویندرا جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔

تجربہ کار اور سینئر بیٹر ویرات کوہلی کے اس رویے کو ہر حلقے نے ناپسندیدگی سے دیکھا اور تنقید کی۔

سیم کونسٹاس نے پہلے ہی ٹیسٹ جارحانہ اپروچ کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری بنائی۔

آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان بورڈر گواسکر ٹرافی کے چوتھے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا ایم سی جی میں آج پہلا روز ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید