پیرس اولمپکس میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے و الے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اولمپکس چیمپئنز پارک پہنچے۔
ارشد ندیم نے ایفل ٹاور کے پہلو میں قائم چیمپئنز پارک میں واک کی، جہاں انہیں پاکستانی فینز نے زبردست انداز میں ویلکم کہا اور آٹوگراف بھی حاصل کیے۔
پیرس اولمپکس کی انتظامیہ نے مداحوں اور میڈلسٹس کی ملاقات کےلیے چیمپئنز پارک قائم کیا ہے۔
مداحوں کی بڑی تعداد ہر روز چیمپئنز پارک میں اولمپک میڈلسٹ سے ملاقات کرتے ہیں۔