پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں جشن آزادی کے سلسلے میں پروقار تقریب کے دوران پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں جشن آزادی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس نے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا مظاہرہ کیا اور مادر وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا بیان سنایا کیا گیا۔