کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ امریکی حکام نے عدالت میں دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پاکستان جنگ بندی کے لیے تجارت کا استعمال کیا ۔ کیا امریکا کا اپنے تجارتی اثر و رسوخ کو اس طرز پر استعمال کرنا دنیا میں معاملات کو سلجھانے کا ذریعہ بنے گا یا مزید الجھانے کا بنے گا؟ اس سوال کے جواب میں تجزیہ کار مظہر عباس، ارشاد بھٹی، محمل سرفراز اور شہزاد اقبال نے کہا کہ امریکی عدالت نے واضح کر دیا کہ صدارتی اختیار کی بھی ایک حد ہے، بھارت عالمی تنہائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔