• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزارِ اقبال: پاک فوج کے جوانوں نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

لاہور میں مزارِ اقبال پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، پاک فوج کے جوانوں نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب میں جی او سی شعیب بن اکرم کمانڈنگ آفیسر 10 ڈویژن مہمانِ خصوصی تھے۔

مہمانِ خصوصی نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی اور فاتحہ خوانی کی۔

میجر جنرل شعیب بن اکرم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔

دوسری جانب کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

قومی خبریں سے مزید