• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج کے دن تہیہ کریں کہ ایک قوم بن کر دکھائیں گے: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا پیغام

ارشد ندیم—اسکرین گریب
ارشد ندیم—اسکرین گریب

پیرس اولمپکس 2024ء میں 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی جیویلن کھلاڑی  ارشد ندیم نے قوم کے نام پیغام شیئر کیا ہے۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں 78 ویں یومِ آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔

اس موقع پر قوم کے ہیرو ارشد ندیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے۔

ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اس جشنِ آزادی کے موقع پر میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر تہیہ کریں کہ ہم ایک قوم ہیں، ہم ایک قوم بن کر دکھائیں گے۔

ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ جس طرح 8 اگست کو نیزہ بازی میں گولڈ میڈل جیت کر ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی، میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک بار پھر میرا ساتھ دیں۔


انہوں نے کہا کہ اس جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی ڈسپلے پکچر تبدیل کریں۔

ارشد ندیم نے مزید کہا ہے کہ میں اس مہم کا آغاز کر رہا ہوں، آپ سب میرا ساتھ دیں اور یکجان ہو جائیں۔

جیویلن چیمپیئن ارشد ندیم نے اپنی ویڈیو کے آخر میں کہا ہے کہ ’یونائیٹڈ وی اسٹینڈ‘ مہم کا حصہ بن کر پوری دنیا کو دکھائیں کہ ہم ایک ہیں۔

یاد رہے کہ آج ملک بھر میں 78 ویں یومِ آزادی کا جشن منایا جا رہا ہے، ہر طرف سبز پرچموں کی بہار ہے۔

گزشتہ شب کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

مختلف شہروں میں یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے، جگہ جگہ جشن آزادی پر ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید