جشنِ آزادیٔ پاکستان کے موقع پر کراچی میں قائم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) قونصلیٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب کے دوران قرعہ اندازی بھی کی گئی۔
حاضرین کے لیے ہونے والی اس قرعہ اندازی کے لیے آصفہ بھٹو زرداری کو بلایا گیا تو خاتونِ اوّل نے اپنے نام کی ہی پرچی نکال لی۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی کے ہاتھوں سے نکلنے والی پرچی پر جب ان کا اپنا ہی نام نکل آیا تو ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے نام کے دبئی ریٹرن ہوائی ٹکٹ کی اس پرچی کو منسوخ کر کے دوسرے مہمان کو یہ انعام لینے کا موقع دیا۔