• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا 77 واں جشن آزادی، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک بھر میں 77 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔

نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

جشن آزادی پر مزار قائد اور مزار اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

قومی خبریں سے مزید