• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمان خلیف کی میک اپ اور خوبصورت الجزائری کافتان پہنے ویڈیو وائرل






پیرس اولمپکس کے دوران تنازعات میں الجھی الجزائری باکسر ایمان خلیف کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وائرل ویڈیو میں ایمان خلیف کو خوبصورت الجزائری کافتان، کانوں میں سفید پھولوں والی بالیاں اور اپنا گولڈ میڈل پہنے ہلکا پھلکا میک اپ کیے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اولمپکس میں باکسنگ کے مقابلے میں ایمان خلیف نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔

ایمان خلیف اس وقت شہ سرخیوں کا حصہ بنیں جب پیرس اولمپک میں ان کی حریف اطالوی باکسر انجیلا کیرینی صرف 46 سیکنڈ میں میچ سے یہ کہتے ہوئے دستبردار ہو گئیں کہ اس سے قبل انہیں اتنا وزنی مکا کسی باکسر کا نہیں لگا۔


بعد ازاں، کئی مشہور شخصیات نے ایمان خلیف کی اہلیت اور جنس پر سوال اٹھایا اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ مرد ہیں۔

ان مشہور شخصیات میں ایلون مسک اور برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ بھی شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایمان خلیف کے خلاف بیانات دیے تھے۔

اب حال ہی میں ایمان خلیف ایلون مسک اور برطانوی مصنفہ جے کے رولنگ کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔