نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نظام شمسی میں کہکشاؤں، ستاروں اور سیاروں سے متعلق ملنے والی نئی معلومات کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کرتا رہتا ہے۔
ناسا اپنے خلائی جہاز کے ذریعے کھینچی گئی دلکش تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتا ہے۔
خلائی ایجنسی نے اپنی نئی پوسٹ میں جنوبی افریقہ کے اورنج دریا کی خلا سے لی گئی ایک تصویر شیئر کی ہے جو زمین سے تقریباً 250 میل اوپر سے لی گئی ہے۔
خلائی ایجنسی نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے کہ زمین سے تقریباً 250 میل اوپر سے لی گئی یہ تصویر دریائے نارنجی (Orange River) یعنی جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے دریا کی ہے۔
کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ اس تصویر میں دریا کے ارد رد نظر آنے والے نارنجی رنگ کے سرخ ٹیلے جنوبی کالہاری صحرا کا حصّہ ہیں جبکہ سیاہ اور سفید رنگ کی پہاڑیوں اور پہاڑوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر لکیروں کی صورت میں چھوٹی سڑکیں اور بستیاں بھی موجود ہیں جو بمشکل نظر آرہی ہیں۔
اس تصویر کو سوشل میڈیا پر اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد صارفین لائیک کر چُکے ہیں۔