• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خبردار! یہ ایپ آئی فون صارفین کے تمام پاسورڈز لیک کر سکتی ہے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آئی فون صارفین کے لیے ایک اہم انتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں اُنہیں اپنے فون کی سیٹنگز کو چیک کرنے اور فون کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین کی جانب سے ایپل کے صارفین پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے موبائل کی سیٹنگز چیک کریں اور اپنے فون کو فوراً اپ ڈیٹ کر لیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ موبائل میں ان کا ڈیٹا محفوظ ہے۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ اگر کسی صارف نے حال ہی میں آئی او ایس 18 انسٹال کیا ہے تو ہو سکتا ہےکہ اسے اپنے فون کی ہوم اسکرین پر’پاسورڈز‘ نامی ایک ایپ نظر آئی ہو جو خود بخود ڈاؤن لوڈ ہوتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ’پاسورڈز‘ نامی یہ ایپ صارفین کے فون میں محفوظ کیے گئے تمام پاس ورڈز تک رسائی حاصل کر سکتی ہے۔

اس ایپ کے حوالے سے ڈیویلپر اور سیکیورٹی ریسرچر ٹامی میسک نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ایپ ’اَن اِنکرپٹڈ‘ ایچ ٹی ٹی پی (ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول) کا استعمال کر رہی ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر صارف نے کسی ویب پیج پر لاگ اِن ہونے کے لیے اس ایپ کا استعمال کیا تو اس کا ڈیٹا لیک ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی فون میں آنے والے اس مسئلے کو حل کر دیا گیا ہے لیکن یہ یقینی بنانے کے لیے کہ آئی فون صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہے اُنہیں  اپنے فون اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید