• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سافٹ صارفین کے اکاؤنٹس و پاسورڈز کو خطرات لاحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مائیکرو سافٹ صارفین کے اکاؤنٹس اور لاگ اِن پاسورڈز کو خطرات لاحق ہو گئے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی جس میں حساس ڈیٹا تک رسائی اور اسے چرانے کے لیے سائبر حملوں سے خبردار کر دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو سافٹ ونڈوز سسٹم کے ذریعے نیٹ ورک تک رسائی کے لیے سائبر حملوں کا خطرہ ہے، ہیکرز نیٹ ورک اور حساس معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے کہا ہے کہ رسائی کے لیے ہیکرز کو کسی فائل کھولنے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی، مائیکرو سافٹ نے ابھی تک مسئلے کا کوئی آفیشل حل جاری نہیں کیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق لاگ ان پاسورڈز اور نیٹ ورکس تک رسائی سے پورے سسٹم کا کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے، یہ ونڈوز 7 سے11 اور ونڈوز سرور 2022ء سمیت تمام ونڈوز ورژنز کو متاثر کر سکتا ہے۔

دہرے حفاظتی نظام اور نیٹ ورک کی مضبوطی کی سفارش کرتے ہوئے ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ فائر وال، ورچوئل لوکل ایئر یا نیٹ ورک سے مخصوص معلومات کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں یو ایس بی، ای میل اٹیچمنٹ اور شیئر فولڈرز کے ذریعے مشکوک فائلز کو نہ کھولنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید