مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اہم اتحادی ہے ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق بل کا خیرمقدم کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مسئلے پر بہت میٹنگز کی ہیں، اُمید ہے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔
سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے ماضی میں بھی ڈیلیور کیا مستقبل میں بھی کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ حکومتی محکموں کے مسائل بھی دیکھیں اور انٹرنیٹ اسپیڈ بھی بہتر کی جائے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افریقا 2 کیبل کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ اسپیڈ میں بہتری آئے گی۔