• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کی جائے، وزیراعظم

اسلام آباد( را نا غلا م قادر) وزیر ا عظم شہباز شریف نےسرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری فاسٹ ٹریک بنیادوں پرکرنے کی ہدایت کردی- وزیراعظم نےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں نو رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی-کمیٹی کو ہفتہ وار بنیادوں پر پیش رفت رپورٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی میںوزیرخزانہ، وزیر نجکاری، وزیرپاور ،وزیر اطلاعات و نشریات،معاون خصوصی پاور،سیکریٹری پاور،سیکریٹری نجکاری ڈویژن اورسیکریٹری نجکاری کمیشن شامل ہیں- وزیر اعظم نےاسٹرینگ کمیٹی کے لیے ٹی او آرز طے کرد ئیے ہیں،ذرائع کے مطابق کمیٹی نجکاری عمل میں متعلقہ قوانین،ریگولیشن اورانڈسٹری معیارات پرعمل درآمد یقینی بنائے گی، ڈسکوزکےنجکاری عمل میں ممکنہ خطرات اورچیلنجز کی نشاندہی کرے گی،سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی فاسٹ ٹریک نجکاری کیلئے رہنمائی کرے گی ،ڈسکوز کی تیزی سےنجکاری مکمل کرنےکیلئے جائزہ لے گی،ڈسکوز کی نجکاری سےسٹیک ہولڈرز کو باخبر رکھنے کیلئے جامع حکمت عملی بنائے گی۔

اہم خبریں سے مزید