گھارو(نامہ نگار)کراچی واٹر بورڈ کے گھارو پمپنگ اسٹیشن میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل ہو جانے سے گھارو اولڈ پمپنگ اور نیو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی جو18گھنٹے گزرجانے کے باوجودبحال نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر کارپوریشن کے گھارو پمپنگ اسٹیشن میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 2بجے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کی وجہ بجلی کا کیبل چوری ہو جانا بتایا جاتا ہے‘ بجلی کی فراہمی معطل ہو جانے سے گھارو پمپنگ کے اولڈ پمپ ہاوس اور نیو پمپ ہاوس سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو 27 ایم جی ڈی فی گھنٹے کے حساب سے پانی فراہم کیا جاتا ہے جو کہ گذشتہ 18 گھنٹے سے معطل ہے ۔