• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی، میئر کراچی سمیت فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر میئر کراچی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے فریقین سے 27 اگست کو جواب طلب کرلیا ہے۔ جماعت اسلامی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میئرنے اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی، میونسپل ٹیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت ،میئر کراچی اور سی ای او کے الیکٹرک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کے الیکٹرک کی کارکردگی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور اور بلنگ سے پریشان ہے، اب بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی شامل کردیا گیا ہے ؎
اہم خبریں سے مزید