• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مجھے ایک بار تحفے میں دیسی گھی ملا تھا‘: نیرج چوپڑا کا ارشد ندیم کو بھینس کا تحفہ ملنے پر ردِعمل


بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا ـــ فائل فوٹو
 بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا ـــ فائل فوٹو

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے حریف اور دوست بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے بھی اُنہیں سُسر کی جانب سے تحفے میں بھینس ملنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نیرج چوپڑا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے ایسے تحائف ملنا کوئی نئی بات نہیں ہے، مجھے ایک بار دیسی گھی تحفے میں ملا تھا اور ہریانہ میں ہم ایتھلیٹس کو اسی طرح کے تحائف ملتے ہیں جیسے کبھی 10 یا 50 کلو دیسی گھی اور لڈو وغیرہ۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے لیے مقابلوں سے قبل ایسے اعلانات بھی کیے جا چُکے ہیں کہ اگر نیرج مقابلہ جیتے گا تو اسے 50 کلو گھی تحفے میں دیا جائے گا، میں بچپن سے ہی اس طرح کی باتیں سنتا آیا ہوں۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ جہاں میری پرورش ہوئی ہے وہاں کبڈی اور ریسلنگ جیسے کھیل بہت مشہور ہیں اور ہمارے یہاں گھی تحفے میں اس لیے دیا جاتا ہے کیونکہ ہمارے لوگوں کا ماننا ہے کہ گھی طاقت بڑھاتا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ہمارے یہاں بھینسیں بھی تحفے میں دی جاتی ہیں، پہلوانوں اور کبڈی کے کھلاڑیوں کو بُلِٹ موٹر سائیکل یا ٹریکٹر بھی تحفے میں دیے جاتے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید