• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیازی فیض گٹھ جوڑ پارلیمان ختم کرکے صدارتی نظام لانا چاہتا تھا، بیرسٹر عقیل ملک

بیرسٹر عقیل ملک : فوٹو فائل
بیرسٹر عقیل ملک : فوٹو فائل

مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل کا کہنا ہے کہ نیازی فیض گٹھ جوڑ صدارتی نظام کا نفاذ چاہتا تھا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی اور تمام تنقید کرنے والے صحافیوں اور سیاستدانوں کو جیلوں میں ڈالنے کا منصوبہ تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران بیرسٹر عقیل نے کہا کہ ان کا منصوبہ تھا کہ تمام اداروں کو نیازی فیض کا پیرو کار بنایا جاتا، ادارے اب بالکل کچھ برداشت نہیں کریں گے، اب پی ٹی آئی سے کسی قسم کی کوئی بات چیت یا مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مشیر قانون و انصاف نے کہا کہ فارن فنڈنگ کے گٹھ جوڑ میں مزید گرفتاریاں ہونی ہیں، تحقیقات میں نئے نام سامنے آ رہے ہیں، پہلے نیب نیازی گٹھ جوڑ تھا پھر نیازی فیض گٹھ جوڑ بنا، مرشد کا موکل فیض حمید تھا، قومی سلامتی کے فیصلے مرشد کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق ہوتے رہے۔

قومی خبریں سے مزید