خیبرپختونخوا پولیس نے بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیشِ نظر پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق اسکواڈ کو جدید تربیت، جدید ترین اسلحہ اور تھرمل امیجنگ ڈیوائسز سے لیس کیا گیا ہے۔
سی پی او کے مطابق ہر اسکواڈ میں 10 اہلکار شامل ہوں گے جنہیں دور فاصلے پر چھپے دشمن کو نشانہ بنانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔
یہ فورس ابتدائی طور پر جنوبی اضلاع، مالاکنڈ ڈویژن اور سرحدی علاقوں میں تعینات کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کے خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جاسکے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ایلیٹ فورس کے اسنائپر اسکواڈ کو تین ماہ کی جدید اسنائپر ٹریننگ دی گئی ہے، جبکہ موسمِ سرما میں اہلکاروں کو تھرمل امیجنگ ڈیوائسز بھی فراہم کی جائیں گی۔