وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج پنجاب کے بچوں اور خاندانوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ 8 سال بعد زرافے آ گئے، زرافوں کا جوڑا جنوبی افریقا سے لاہور چڑیا گھر پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار لاہور سفاری پارک میں بھی زرافے رکھے گئے ہیں، الحمد للّٰہ! شاندار پنجاب ایک بار پھر زندگی اور خوشیوں سے روشن ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 2 سالہ درآمدی پابندی ختم ہونےکے بعد جانوروں کی آمد کا آغاز ہو گیا، نئے زرافے پنجاب کے وائلڈ لائف سسٹم پر بین الاقوامی اعتماد کی علامت ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جنگلی حیات کے قوانین اور نظام میں تاریخی اصلاحات لائی گئی ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب کا جنگلی حیات کا نظام اب بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا گیا ہے، پنجاب میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔