جاں بحق خاتون اور مرد باپ، بیٹی تھے، عمران دکانوں پر پاپڑ فروخت کرتا تھا جبکہ خاتون نجی کمپنی میں ملازم تھی، جو دفتر سے گھر جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق کراچی میں کارساز ٹریفک حادثے کی ذمے دار خاتون کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زیر حراست خاتون کو میڈیکل چیک اپ کےلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ خاتون کا شوہر بھی تھانے پہنچ گیا۔
پولیس حکام کے مطابق کار ساز کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 2 گاڑیوں اور 4 موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ خاتون سے گاڑی بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا، جس میں خاتون اور مرد جان کی بازی ہار گئے تھے۔