• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے شعبہ صحت کا ماڈل بہترین، تمام صوبوں سے شیئر کرنے کو تیار ہیں، بلاول

‎کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کے شعبہ صحت کا ماڈل بہترین ہے جسے تمام صوبوں سے شیئر کرنے کو تیار ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ سے کہوں گا کہ وزیراعظم شہباز کراچی آئیں تو انہیں جناح اسپتال کا دورہ کرائیں ، آج کل پاکستان سے متعلق منفی خبریں آرہی ہیں لیکن اچھی خبریں آرہی ہیں تو صرف سندھ سے آرہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو جناح اسپتال میں طبی سہولتوں 120 بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف سائیکاٹری اینڈ بیہیویورل سائنسز ، 110بستروں پر مشتمل ڈیپارٹمنٹ آف نیورولوجی اینڈ اسٹروک یونٹ اور سائبر نائف S7-FIM کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول، پروفیسر طارق محمود، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ الیکشن مہم کے دوران شہباز شریف کچھ مباحثے وغیرہ کی بات کر رہے تھے، میں وزیراعلیٰ سے کہوں گا کہ وزیراعظم شہباز شریف کراچی آئیں تو انہیں جناح اسپتال لے جائیں گے اور ہم پیشکش کریں گے کہ ہم سے مراد علی شاہ لے جائیں، عذرہ پیچوہو لے جائیں اور لاہور میں بھی ایسے ادارے بنائیں۔

اہم خبریں سے مزید