• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی سے متعلق غیر ضروری درخواست، نیب پر 2 لاکھ کا جرمانہ عائد

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے متعلق غیر ضروری درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا اور نیب کی درخواست غیر ضروری قرار دے کر خارج کردی۔

عدالت نے فیصلے میں نیب درخواست کو عدالتی وقت ضائع کرنے کے مترادف قرار دیا۔

نیب نے پرویز الہٰی کو نیب انکوائری کا ریکارڈ دینے کے احتساب عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس کی انکوائری کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید