اماراتی سفارتکار لانا نسیبہ اقوام متحدہ کی سیکریٹری جنرل بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئیں۔ ابوظبی سے رپورٹ کے مطابق لانا نسیبہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک اقوام متحدہ میں اماراتی سفیر رہیں۔
سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کے اعتراضات پر سیکریٹری جنرل کے انتخاب میں اتفاق رائے مشکل ہوتا ہے۔ کوسٹاریکا کی سابق نائب صدر ربیکا گرینسپین انتخابی دوڑ میں نمایاں امیدوار قرار پائی ہیں۔
اماراتی لانا نسیبہ نے اقوام متحدہ کی سربراہی کی مہم کیلئے اماراتی عہدے سے رخصت لے لی۔ لانا نسیبہ کے انتخاب سے مشرق وسطیٰ سے دوسری شخصیت اقوام متحدہ کی سربراہ بن سکتی ہے۔
لانا نسیبہ منتخب ہوئیں تو اقوام متحدہ کی پہلی خاتون سیکریٹری جنرل ہوں گی۔ اقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جمعہ 23 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔
موجودہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی دوسری مدت 31 دسمبر 2026 کو ختم ہو رہی ہے۔ انتخاب کیلئے سلامتی کونسل کے 15 ارکان میں سے کم از کم 9 کی حمایت ضروری ہے۔
مستقل ارکان امریکا، برطانیہ، فرانس، روس اور چین میں سے کسی ایک کی مخالفت نامزدگی روک سکتی ہے۔ کوسٹاریکا کی ربیکا گرینسپین ابتدائی ووٹنگ میں سب سے آگے رہیں۔
سلامتی کونسل کے 5 مستقل ارکان میں سے 2 نے ربیکا گرینسپین کے خلاف ووٹ دیا۔ امریکا کو فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں پر کوسٹاریکا کی امیدوار کے مؤقف پر تحفظات ہیں۔
سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز کی مبینہ حمایت پر امارات کو تنقید کا سامنا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورسز کی مبینہ حمایت کا الزام عرب امارات مسترد کرتا رہا ہے۔