اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ حکومت نے نیلامی میں 321 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے ہیں۔
اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ ان 321 ارب روپے میں سے حکومت نے 3 ماہ کے 52 ارب روپے مالیت کے ٹی بلز بیچے ہیں۔
3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.48 فیصد کم ہو کر 17.49 فیصد رہی۔
حکومت نے 6 ماہ کے 144 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں۔
6 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 1.01 فیصد کم ہو کر 17.74 فیصد رہی۔
حکومت نے 12 ماہ کے 125 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے ہیں۔
12 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 74 بیسز پوائنٹس کم ہو کر 16.99 فیصد رہی۔