وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کے فیصلے نے لاہور کے شہریوں کو پریشان کر دیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی ختم کرنے سے لاہور کے شہری پریشان نظر آ رہے ہیں۔
سبسڈی سے جو 10 کلو کے آٹے کا تھیلا 650 کا ملتا تھا اب وہ 1500 روہے کا ہو گیا ہے۔
گھی جو 380 روپے کلو ملتا تھا اب وہ 450 روپے کلو ہو گیا ہے۔
چاول اور دالیں بھی 25 سے 30 روپے کلو کے حساب سے مہنگی ہو گئی ہیں۔
شہریوں کا حکومت کے فیصلے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سبسڈی کی سہولت کو واپس بحال کیا جائے۔
دوسری جانب یوٹیلیٹی ملازمین کا کہنا ہے کہ صبح سے فارغ بیٹھیں ہیں، آدھا دن گزر جانے پر بھی کوئی سیل نہیں ہوئی۔