سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے صرف ایک بینچ کام کرے گا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت عظمیٰ میں صرف ایک بینچ کام کرے گا۔
سپریم کورٹ کا واحد بینچ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس نعیم افغان پر مشتمل ہوگا۔
رجسٹرار کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ آئندہ ہفتے چیمبر ورک کریں گے۔