• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی کے پرانے گھر کے فروخت کی اصل وجہ سامنے آگئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ممبئی میں واقع اپنے گھر کی فروخت کی اصل وجہ بتادی۔ 

یاد رہے کہ اس سال جون میں سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے شادی بھی اسی گھر میں ہوئی تھی لیکن جب انہوں نے اس گھر کی فروخت کا فیصلہ کیا تو اس پر تبصرے شروع ہوگئے تھے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ سوناکشی نے ممبئی میں اپنے اس اولین گھر، جس کے ساتھ انکی جذباتی وابستگی بھی ہے، کو فروخت کرنے کا حال ہی میں فیصلہ کیا۔

اطلاعات ہیں کہ سوناکشی نے ایک بڑا گھر اُس عمارت میں خریدا ہے جو انکے شوہر ظہیر اقبال تیار کر رہے ہیں اور سوناکشی نے اس نئے گھر میں منتقلی کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ سوناکشی اپنا پرانا گھر فروخت کرنا چاہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید