• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف علی خان نے فلم کاک ٹیل میں کام کو غلطی قرار دے دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کا کہنا ہے کہ 2012 کی فلم کاک ٹیل کرنا ان کی ایک غلطی تھی، یہ قدرے رجعت پسند اسکرپٹ کا انتخاب تھا۔ 14 برس بعد سیف نے ہومی ادجانیا کی اس فلم میں کام کرنے اور گوتم کا کردار ادا کرنے پر رضامندی کی وجہ بتائی۔

ویسے تو وہ اپنے کیریئر میں ہمیشہ مختلف نوعیت کے کردار آزمانے کی کوشش  کرتے ہیں لیکن کاک ٹیل بھی ان کے کیریئر کے ایک اہم دور کی فلم تھی۔ اس رومانوی کامیڈی میں انہوں نے دپیکا پڈوکون اور ڈیانا پینٹی کے ساتھ کام کیا۔

ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے فلم میں کام کو غلطی قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ فلم میں ان کے کام کرنے کی بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ اس کے پروڈیوسر بھی تھے۔ چونکہ وہ اس منصوبے کی پشت پناہی کر رہے تھے، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ فلم مکمل ہو اور بالآخر سینما تک پہنچے۔ مجھے پوری طرح معلوم تھا کہ دلچسپ کردار ویرونیکا کا ہے۔

اسی گفتگو کے دوران انھوں نے ساجد خان کی 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ہم شکل کے بارے میں بھی گفتگو کی اور کہا ذاتی طور پر میرا خیال ہے کہ میں اس فلم کے لیے بھی غلط انتخاب تھا، کیونکہ یہ میری نوعیت کی فلم نہیں تھی۔ کچھ ایسے اداکار تھے جو اس کردار کو بہت بہتر انداز میں نبھا سکتے تھے۔ لوگوں کو ہنسانے کے لیے ایک مختلف قسم کی صلاحیت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے، جو شاید میں خود کو اس انداز میں کرنے کے لیے قائل نہیں کر سکا۔

56 سالہ سیف نے کہا میرا خیال ہے کہ ساجد کو مجھ سے اس طرح کی اداکاری کی توقع تھی۔ ویسے اکشے کمار یہ کردار زیادہ بہتر کر سکتے تھے۔ یہی غلطی تھی، لیکن میں فلم اور ساجد کے ساتھ بھی کھڑا ہوا۔ آخرکار ہمیں اپنی فلموں کا ساتھ دینا ہی ہوتا ہے۔

دریں اثنا، سیف علی خان جلد ہی پریہ درشن کی فلم حیوان میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم میں شریا پلاگاؤنکر اور سائیامی کھیر بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ فلم 11 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید