• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

خلاء میں چاند نکلنے کے خوبصورت منظر کی ایک تصویر سامنے آ گئی ہے۔

نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر چاند کی خلاء سے لی گئی ایک حیران کن تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں چاند کو بحرالکاہل کے اوپر ایک منفرد زاویے پر موجود دکھایا گیا ہے۔

 یہ تصویر ناسا کے خلاباز میتھیو ڈومینک نے لی ہے جو گزشتہ 4 ماہ سے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر موجود ہیں۔

اُنہوں نے اس تصویر کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاندنی رات میں چاند بادلوں سے نکل کر طلوعِ آفتاب کا انتظار کرتے ہوئے افق کی طرف دیکھ رہا ہے۔

ناسا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس تصویر کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ سمندر کے نیلے پانی سے مشابہت رکھتے زمین کے ماحول پر تیرتا ہوا سفید رنگ کا یہ نیا چاند خلاء کی سیاہی پر نمودار ہے۔

خلاء سے لی گئی چاند کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید