• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

دنیا کی مختلف کمپنیاں اب تک فولڈ ایبل موبائل فون لانچ کر چُکی ہیں۔

اب حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ مشہور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل بھی فولڈ ایبل آئی فون لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

سپلائی چین کنسلٹنٹس ڈسپلے کی رپورٹ کے مطابق ایپل اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026ء کے ششماہی میں لانچ کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون بک اسٹائل میں ڈیزائن کیا جائے گا جسے کسی کتاب کی طرح کھولا اور بند کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس فولڈ ایبل آئی فون کا سائز 7.9 سے 8.3 انچ بڑا ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فولڈ ایبل آئی فون لچکدار او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہو گا جس کی وجہ سے اسے ہزاروں بار کھولنے یا بند کرنے سے بھی کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کے فولڈ ایبل آئی فون کے جدید ترین چپ سیٹ، اعلیٰ کارکردگی والے کیمرے اور بہترین ڈیزائن سے لیس ہونے کی توقع ہے۔

 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دوسرے آئی فونز کی طرح یہ ممکنہ طور پر ایپل سروسز جیسے آئی کلاؤڈ، ایپل پے اور ایپل میوزک کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ضم ہو جائے گا۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید