• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو فی الوقت ڈیجیٹل کرنسی پر بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں: سہیل جواد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک کے ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈیجیٹل فنانشل گروپ سہیل جواد نے کہا ہے کہ پاکستان کو فی الوقت ڈیجیٹل کرنسی پر بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت نہیں۔

پچیسویں آئی ٹی سی این ایشیاء نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سہیل جواد نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے 2019ء میں نیشنل پیمنٹ سسٹم اسٹریٹجی کا آغاز کیا تھا۔

آج ملک میں 20 کروڑ اکاؤنٹ ہیں، ہماری توجہ خواتین اور نوجوانوں پر ہے،  راست کو 3 کروڑ 80 لاکھ افراد استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پچیسویں آئی ٹی سی این ایشیاء نمائش کی افتتاحی تقریب میں 17 ممالک کے 350 مندوبین شریک ہیں۔

نمائش سے آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں 50 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری متوقع ہے، نمائش میں مجموعی طور پر 750 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔

نمائش کا مقصد پاکستان کو ٹیکنالوجی سرمایہ کاری کا حب بنانے کے ایس آئی ایف سی عزم سے ہم آہنگ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید