• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بعض پیٹرول اسٹیشنوں کا بینک کارڈز کے ذریعے ادائیگی سے انکار کا معاملہ جلدحل ہوجائے گا ،کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک نے عوام کو تحفظ، آگہی اور رہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے کئی اقدامات کیے ہیں، مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کیلئے کوشاں ہے۔پاکستان کے مالی امور کی ڈجیٹائزیشن بارے اسٹیٹ بینک کی پوڈکاسٹ سیریز کی پندرھویں قسط میں ڈجیٹل فنانشل سروسز گروپ اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل جواد نے پاکستان کے ڈجیٹل مالی امور کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈجیٹائزیشن میں تیزی لانے اور فن ٹیکس، پیمنٹ پرووائیڈرز اور دیگر متعلقہ فریقوں کیلئے سازگار پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے متحرک ضوابطی فرایم ورک کے ڈھانچے پر بات چیت کی۔
اہم خبریں سے مزید