وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سہولتوں کی فراہمی کی بدولت آئی ٹی بر آمدات میں 23 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی کی بر آمدات 2 اشاریہ 828 ارب ڈالرز کی تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی بر آمدات اور بیرونِ ملک خدمات کی فراہمی کے لیے پاکستانی ماہرین کی تعداد میں اضافے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
وزیر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے کی ترقی اور بر آمدات میں اضافے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔