• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع کے اسکول بند

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

حیدر آباد اور میرپور خاص سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، حیدر آباد میں کل اور میرپور خاص میں اگلے دو روز سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔ 

عمرکوٹ میں بھی بارشوں کے باعث ضلع میں کل سے دو روز کےلیے اسکول بند رہیں گے جبکہ نوابشاہ اور جامشورو میں تین روز تک اسکول بند رہیں گے۔ 

میر پور خاص میں دو روز پانی برستا رہا اور پانی کی نکاسی کی مشینیں ٹرکوں میں پڑی رہیں۔

ڈرائیورز کے مطابق کسی نے مشینیں اتارنے کےلیے رابطہ نہیں کیا، میئر کے مطابق پانی نکالنے کےلیے مشینیوں کا استعمال شروع کیا جارہا ہے۔

ادھر سجاول، میہڑ اور ڈگری میں بھی بادل کھل کر برسے، مکانوں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔ تھر پارکر، ٹنڈو محمد خان اور سانگھڑ میں بھی تیز بارشیں ہوئیں۔

خیرپور میں دریائے سندھ کے متعدد مقامات پر شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے اور فصلیں بھی ڈوب گئیں۔

حیدرآباد میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید