• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلابی ریلوں کے باعث کمراٹ کا زمینی رابطہ منقطع، سیکڑوں سیاح پھنس گئے


دیر بالا میں طوفانی بارش اور کوہستان سے آئے سیلابی ریلوں کے بعد سیاحتی مقام کُمراٹ کا واحد زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، جس کے باعث سیکڑوں سیاح پھنس گئے اور انتظامیہ سے مدد کی اپیل کردی۔

کمراٹ میں  فیملی کے ساتھ موجود سیاح حافظ محمد بلال نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ کُمراٹ کے مقام خانہ بدوش پر گزشتہ رات 8 بجے سیلابی ریلے نے تباہی مچائی، 100 سے زائد افراد فیملی کے ساتھ پھنسے ہوئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بلال نصیر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ٹیمیں کُمراٹ کے متاثرہ مقام پر پہنچ چکی ہیں۔ جلد ہی مشینری کے ساتھ امدادی کارروائیاں شروع کردی جائیں گی۔

 تحصیل چیئرمین کلکوٹ ضلع دیر بالا نے کہا کہ کُمراٹ کا زمینی راستہ ٹھیک ہونے میں دو سے تین دن لگیں گے، سیاحوں کو پیدل کُمراٹ کے علاقے سے نکالیں گے۔

قومی خبریں سے مزید