• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاج ندی کا سیلابی پانی منچھر جھیل میں داخل ہونا شروع

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

گاج ندی کا سیلابی پانی مین نارا ویلی ڈرین کے ذریعے 2 ہزار کیوسک پانی منچھر جھیل میں داخل ہو رہا ہے۔

انجینئر شہباز ڈویژن سیہون امتیاز ابڑو نے بتایا کہ گاج ندی کا سیلابی پانی  36 گھنٹوں میں منچھر جھیل زیرو پوائنٹ پہنچے گا۔

اُنہوں نے بتایا کہ منچھر جھیل کی سطح 115 فٹ 4 انچ آر ایل تک ہے اور گنجائش 123 فٹ 5 انچ آر ایل تک ہے۔

امتیاز ابڑو نے بتایا کہ جھیل کی سطح 123 فٹ 5 انچ آر ایل تک پہچنے کے بعد ایمرجنسی ڈیکلیئر کی جاتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ منچھر جھیل اڑل ٹیل کے 5 دروازے کھول دیے گئے ہیں، اڑل ٹیل کے 5 دروازوں سے جھیل کا پانی دریائے سندھ میں چھوڑا جارہا ہے

امتیاز ابڑو نے بتایا کہ اڑل ٹیل سے جھیل کا 15 سو سے 2 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں داخل ہو رہا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ گاج ندی کا سیلابی پانی ایشو نہیں ہے، یہ پانی زیادہ تر کاچھو کے میدانی علاقوں میں پھیل جانے کےبعد کم مقدار میں جھیل میں داخل ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید