وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
لاہور میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں مزنگ کے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جعلی ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان احمد حسن اور مرتضیٰ خان جعلی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے لوگوں میں اشتعال انگیزی پھیلا رہے تھے۔