• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ننھا بچہ اپنے اغواء کرنیوالے سے بچھڑتے ہوئے رو پڑا، ویڈیو وائرل


بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک جذباتی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر جہاں ہر نرم دل شخص خود کو رنجیدہ محسوس کر رہا ہے وہیں دیکھنے والی ہر آنکھ بھی نم ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتر پردیش کے ایک اغواء کار نے 14 ماہ قبل 1 بچے کو اغواء کیا تھا، پولیس نے طویل تحقیقات اور تلاش کے بعد جال بچھا کر اغواء کار کو گرفتار کر کے 2 سالہ بچہ بازیاب کروا لیا۔

جب مغوی بچے کو اغواء کار کے چنگل سے بازیاب کروانے کے لیے پولیس ملزم کے گھر پہنچی تو اپنی مثال آپ مناظر دیکھنے میں آئے۔

بچہ اپنے اغواء کار سے اتنا مانوس ہو چکا تھا کہ ناصرف پولیس بلکہ والدہ کے پاس بھی جانے کو تیار نہ تھا۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مغوی بچہ اور اغواء کار دونوں ہی ایک دوسرے کو چھوڑنے پر راضی نہیں تھے، بچے سمیت اغواء کار بھی آنسوؤں کے ساتھ بچے کے بچھڑنے پر روتا نظر آیا۔

اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔