• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے پاکستان واپس بھجوایا گیا نوجوان سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار، ایف آئی اے

ایمیج: فائل
ایمیج: فائل

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان واپس بھجوائے گئے نوجوان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایف آئی اے حکام کے مطابق دبئی میں ایجنٹ نے نوجوان کو جعلی بنگلادیشی پاسپورٹ فراہم کیا تھا۔ دبئی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مشکوک دستاویزات پر نوجوان کو حراست میں لیا تھا۔

وفاقی تحقیقات ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان، اس کی والدہ، چچا اور ایجنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید