• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بازار میں قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونا مہنگا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود پاکستان میں مہنگا ہو گیا۔ 

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 62 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار 51 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 13 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 503 ڈالرز فی اونس ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید