وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بجلی کے بلند ترین بل تبدیلی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
نارووال میں ڈیجیٹل نارووال پروگرام کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کی وجہ سے آج ہم فری لانسرز کا تیسرا بڑا ملک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چین کی مدد سے آئی ٹی تعلیم دینا چاہتے ہیں، مخالفین سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرتے ہیں، وہ حقیقت کی دنیا سے دور ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت بجلی کے بل بلند ترین سطح پر ہیں، یہ تبدیلی سرکارکی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔