• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینال پر احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے وفاقی حکومت اگر کینال معاملے پر بات چیت چاہتی ہے تو یہ خوش آئند ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینال کا معاملہ عوامی نوعیت کا ہے اور سندھ حکومت  سندھ کے عوام کی نمائندگی کر رہی ہے، اس نے مختلف اوقات میں اس معاملے پر اعتراضات کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کینال کے معاملے کو فورم پر ڈسکس کیا ہے۔

شرجیل میمن نے مظاہرین سے درخواست کی ہے احتجاج گراؤنڈز میں کریں، سڑکوں کو بند نہ کریں، عام عوام کا نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ احتجاج کے باعث مال مویشی کے کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں، کھانے پینے کی اشیاء خراب ہو رہی ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا سب کاحق ہے، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ احتجاج سے عوام کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات جب بھی ہوں گے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ سطح پر ہوں گے، پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کا مقدمہ ضرور لڑے گی۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مظاہرین سے بات چیت کر کے مسائل حل کریں، مظاہرین سے کہتا ہوں کہ ریلوے ٹریک اور سڑکوں کو بند نہ کریں۔

قومی خبریں سے مزید