• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے ساحل کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا۔

متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا ہے کہ ساحل پر جانے سے پہلے بائیک رائیڈر کو قمیض اور موبائل فون دیا تھا۔ 

متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ساحل سے واپس آیا تو رائیڈر قمیض، موبائل اور سامان سمیت غائب ہو چکا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست وصول کر لی ہے، کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید