• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔

5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کے معاملے پر عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

دورانِ سماعت پولیس نے کہا کہ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر افراد  شاملِ تفتیش نہیں ہو رہے، پولیس نے کئی بار شاملِ تفتیش ہونے کے لیے طلب کیا، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔

پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو ایف آئی آرز میں نامزد کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید