• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، پی پی ن لیگ کا سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے پنجاب کی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

لاہور میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پی پی کی نمائندگی حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی نے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کی۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کسانوں، زراعت، نوجوانوں سمیت دیگر طبقات کے لیے اسکیموں میں مل کر آگے بڑھا جائے گا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی پر کاربند ہیں۔ 

حسن مرتضیٰ  کا کہنا تھا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے، عوامی ایشوز کو مل کر حل کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔

 پی پی رہنماؤں نے عوام کی ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اقدامات کو سراہا، رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام کو سولر سسٹم کی فراہمی میں اشتراک عمل سے آگے بڑھا جائے گا۔

موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے، امن و امان اور آئی ٹی کے فروغ کے لیے بھی تعاون جاری رہے گا۔ 

علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ عوامی ریلیف کے فارمولے پر اتفاق کرنے پر وزیراعلیٰ اور پی ایم ایل این کے مشکور ہیں، رکاوٹوں کو دور کرکے آگے بڑھنے سے ہی عوام کو اتحادی حکومت کے ثمرات ملیں گے۔

قومی خبریں سے مزید