• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائیاں مظاہروں سے نہیں، عدالتوں سے ہوتی ہیں، گورنر سندھ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا پی ٹی آئی کے احتجاج پر کہنا ہے کہ رہائیاں مظاہروں سے نہیں، عدالتوں سے ہوتی ہیں۔

لندن سے استنبول آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں گورنر سندھ  کامران ٹیسوری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد جانے کی ضد ہے تو اس کا حل ہے، پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑ پسند نہیں تو رنگ روڈ چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رنگ روڈ کے چکر کاٹتی رہے، پھر واپس چلی جائے۔

گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے مظاہرے کے دوران تشدد سے پولیس اہلکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بیلاروس کے صدر کے احترام میں پی ٹی آئی احتجاج ختم کرے، امید ہے بیلاروس کے صدر کے دورے سے معیشت مضبوط ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید