• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان بریک تھرو کا امکان


حکومت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور رات کو ہونے کا امکان ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔

حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا خصوصی انتظام کیا۔

مذاکرات کے دوران حکومت کے دیے آپشنز سے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا جائے گا، بانی پی ٹی آئی سے منظوری کے بعد حکومتی ٹیم کو ان کے آپشنز پر جواب دیا جائے گا۔

اس سے قبل حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہوا، جو بے نتیجہ رہا، جس میں اپوزیشن جماعت کی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم رہی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو احتجاجی دھرنے کےلیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑ کی پیشکش کی تھی، جسے پی ٹی آئی نے مسترد کردیا تھا۔

مذاکرات میں حکومت کی نمائندگی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کی جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید