• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، محسن نقوی

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو ڈی چوک پہنچے گا وہ گرفتار ہوگا، وہ آئیں اور ہم انہیں جانے دیں یہ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ نے احتجاج کرنا ہے کریں لیکن ہر اہم موقع پرکیوں؟ ان کا ہر اہم موقع پر احتجاج کرنے کا کیا مقصد ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو ہونے والے نقصان کے ذمہ دار وہ ہیں جنھوں نے کال دی ہے، ہمارا واضح موقف ہے کہ تمام نقصان کے ذمہ دار احتجاج کی کال دینے والے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید