وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو سنگجانی میں احتجاج کی پیشکش کی ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے دو دفعہ جیل میں جاکر ملاقاتیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق بانی نے بھی اس کی منظوری دے دی ہے تاہم پی ٹی آئی نے اب تک فائنل جواب نہیں دیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ بانی سے اوپر بھی کوئی لیڈر شپ آگئی ہے جس نے ماننے سے انکار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ڈی چوک پہنچے گا بالکل گرفتار ہوگا۔
وزیرداخلہ نے قتل کی ایف آئی آر پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے احتجاج کی کال دی، جنہوں نے لوگوں کو بلایا ان سب کو نہیں چھوڑیں گے۔